• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی جانب سے پیپلز بس سروس کے روٹ میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔

شرجیل میمن نے پیپلز بس سروس کے نئے روٹس سے متعلق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔

شرجیل میمن کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’عوام کے مطالبے پر پیپلز بس سروس کو میٹرو پول سے تین تلوار، عبداللّٰہ شاہ غازی انڈر پاس تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔

شرجیل میمن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’سی ویو روڈ، نشانِ پاکستان سے کلاک ٹاور ہوٹل تک آزمائشی بسیں چلائی جائیں گی‘۔

قومی خبریں سے مزید