سکھر (بیورورپورٹ ) سی ٹی ڈی پولیس نے سکھر نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی، ترجمان سی ٹی ڈی پولیس سکھر کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا، دہشتگرد حاضر علی سنگھار عرف حضو عرف چرت کےقبضےسے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے، دہشتگرد کی گرفتاری خیرپور کے شہید غلام مرتضے میرانی تھانے کی حدود سے عمل میں آئی ہے، دہشتگرد بلوچستان کے علاقوں سبی ، کوہلو و دیگر علاقوں میں دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث رہا ہے ،دہشت گرد نے 2001 میں فراری کیمپس میں جنگی تربیت حاصل کی ہے، دہشتگرد کے قبضے سے 10ہینڈ میڈ۔بم ، 20 ڈیٹونیٹر ، 20 سیفٹی فیوز وائر برامد ہوئے ہیں مزید تفتیشں کی جارہی ہے۔