• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: قومی سلامتی کیخلاف کام کرنے کا الزام، اصلاح پسند کارکن اور دو فلمساز گرفتار

دائیں: مصطفیٰ تجزادے، بائیں: محمد رسولوف
دائیں: مصطفیٰ تجزادے، بائیں: محمد رسولوف

ایرانی حکام نے ایک اصلاح پسند کارکن اور دو فلم سازوں کو قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق سابق اصلاح پسند نائب وزیر داخلہ مصطفیٰ تجزادے کو قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے اور عوامی رائے متاثر کرنے کے لیے جھوٹ بولنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ایک علیحدہ کارروائی میں حکومتی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے والے فلم ڈائریکٹر محمد رسولوف اور ان کے ساتھی مصطفیٰ علی احمد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں فلمسازوں کا حکومت مخالف گروپس کے ساتھ رابطہ ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مصطفیٰ تجزادے اور رسولوف کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تجزادے 2009 سے 2016 تک جیل میں قید رہے، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے امن و امان خراب کرنے میں حصہ لیا جس کی وجہ سے 2009 کے انتخابات متنازع ہوئے۔

رسولوف کو بغیر اجازت فلم بنانے اور قومی سلامتی سے متصادم کام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید