• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چٹ پٹے پکوانوں کے ذائقے چکھنے کا وقت آگیا

نمکین عید آ گئی، کرارے پکوانوں کے ذائقے چکھنے کا وقت آگیا ہے۔دوسری جانب بارش بھی جانوروں کے دام کم نہ کرسکی ہے۔

جانور دو دانت کا ہو، تگڑا ہو، خوب صورت ہو، من پسند قیمت پر من پسند جانور ڈھونڈنا شہریوں کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔

کہیں مویشی منڈیوں میں بھاؤ تاؤ میں تیزی آگئی ہے تو کہیں خریداروں کی بیوپاریوں کو منانے کی کوشش جاری ہیں، تو کہیں مہنگائی کے باعث بیوپاریوں کو گاہکوں کی تلاش ہے۔

بچے اپنے پیارے جانوروں کو نہلانے اور ٹہلانے میں مصروف ہیں، بقر (بکر) عید پر قصاب بھی وی آئی پی بن گئے، کئی جگہ قصابوں نے بکنگ بند کردی ہے۔

کراچی سمیت کئی شہروں کی مویشی منڈیوں میں بارش کے بعد برا حال ہے۔ بیوپاری اور خریدار دونوں کیچڑ سے پریشان ہیں،تاہم کئی جگہ جانور خریدنے کا ’’مشن امپوسیبل‘‘ جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید