سی ٹی ڈی ملتان نے لیہ میں کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گرد ہلاک کردیئے جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ دہشت گردوں کے قبضےسے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ،تمام کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ گروپ سے بتایا جاتا ہے۔
سی ٹی ڈی ملتان نے خفیہ اطلاع پر لیہ کی تحصیل چوبارہ میں ایک گھر پر چھاپا مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی ۔
سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے ہیں ، مرنے والے دہشت گردوں کے قبضے سے دو دستی بم، دو رائفلیں اور دو پستول برآمد ہوئے ہیں ۔
دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور القاعدہ گروپ سے ہے، دہشت گرد سرکاری دفاترکو نشانہ بنانا چاہتے تھے،فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔