• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کا ایران کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے  ایرانی صدر سے پاک ایران تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی تعاون کے تمام شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشترکہ اقتصادی کمیشن اجلاس جلد بلانے سے پاک ایران اقتصادی روابط مضبوط ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سرحدی علاقے میں روزی روٹی کی آسانی کے لیے بارڈر پر مارکیٹس جلد فعال ہوجائیں گی۔

وزیر اعظم نے بلوچستان کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں طیارہ دینے پر ایرانی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

شہباز شریف نے زائرین کے دورے میں سہولت دینے کے لیے بھی ایران کا تعاون سراہا، اُنہوں نےعوام سے عوام کے تبادلے مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا اور جموں و کشمیر تنازع پر ایران، بالخصوص سپریم لیڈر کی مستقل حمایت کو سراہا۔

دوسری جانب ایران کے صدر رئیسی نے عید کی مبارکباد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، صدر رئیسی نے دوطرفہ تجارت مزید بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔

ایران کے صدر نے بالخصوص مکران ڈویژن کو بجلی فراہمی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر نے ایک دوسرے کو دورے کی دعوت بھی دی۔

قومی خبریں سے مزید