لاہور........ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن پر مرکز اور سندھ میں چپقلش نیک شگون نہیں،فریقین نے اتفاق رائے پیدا نہ کیا تو اب تک جو کچھ حاصل ہوا وہ بھی خاک میں مل جائےگا۔
سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ حکومت ہر سہ ماہی پر آئی ایم ایف اور دیگر اداروں سے اربوں ڈالر قرض لے رہی ہے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں انتہائی نچلی سطح پرآگئی ہیں لیکن حکومت عوام کو ریلیف دینے کےلیے تیار نہیں۔