• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے وزارت پیٹرولیم و خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری طلب کرلی

فوٹو فائل
فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت پیٹرولیم و خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری طلب کرلی۔

وزیراعظم نے بڑی عید پر عوام کو بڑی خوشخبری دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔


وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اوگرا سمیت دیگر وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے اپنی زیرصدارت اجلاس میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام نے قربانی دی، اس کا پورا پھل بھی انہیں ہی ملنا چاہیے، عوام نے مشکل وقت گزارا ہے، اب پورا ریلیف ملنا بھی اُن کا حق ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں جتنی کمی ہوئی ہے، پوری شفافیت کے ساتھ عوام کو اس کی منتقلی یقینی بنائیں، سابق حکومت کی لائی مہنگائی سے ستائے عوام کی اشک شوئی کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا فضل وکرم یوں ہی جاری رہا تو عوام کی زندگی میں مزید آسانیاں لائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید