پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جنہوں نے آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جارحانہ انداز اپنایا، بلاول کہتے ہیں چوہدری نثار کا پلان ناکام ہوگیا۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ ان کی وزیراعظم بننے کی خواہش پوری نہ ہوسکی، اب وہ جھنجلاہٹ کا شکار ہیں، وزیراعظم کی بیماری کا بھونڈے انداز سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی گئی۔
جلسوں میں مخالفین پر گرجتے برستے بلاول بھٹو نے سوشل میڈیا کے میدان میں بھی جارحانہ اندازاپنایا ہے، تازہ پیغام میں جیالے رہنما نے کہا کہ چوہدری نثار کی وزیراعظم بننے کی مہم مایوسی میں بدل رہی ہے، وزیر اعظم کی بیماری کا بھونڈے انداز میں فائدہ اٹھانے کی کوشش کی گئی۔
اس سے پہلے دیئے گئے ایک پیغام میں پیپلز پارٹی کے جوشیلے چیئرمین نے ایک تیر سے دو شکار کیے،حکومت سے شکوے کی آڑ میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بھی رگید دیا، کہا کہ ملک میں وزیراعظم نہیں،وزیرخارجہ نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نہیں ،وزیرداخلہ ایکشن میں نہیں،شکرہے اس وقت افتخارچوہدری چیف جسٹس نہیں، ورنہ وہ خود کو وزیراعظم بناچکے ہوتے۔