سکھر (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے پر وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم کرانے کےلیے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں گے اور عوام سے وعدہ کیا ہے کہ ملک میں چینی کی طرح پیٹرول کہ قیمتیں بھی جلد کم ہونگی ، عمران کو سیاست دان نہیں سمجھتا،وزیر اعظم شہباز شریف سیاسی آدمی ہے وہ پیٹرول کی قیتمیں ضرور کم کریں گے یہ ملک قائم رہنے کے لیے بنا ہے ملک ٹوٹنے کی باتیں پہلے بھی کی جاتی رہی ہیں مگر ملک قائم ہے اور قائم رہے گا، ہم پر تنقید کرنے والے اتنی جلدی نہ کریں صرف دو فصلیں تو اترنے دیں،دعوے سے کہتا ہوں کہ اگر زراعت کو محور بنالیاجائےتو دس سال بعد ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، ہمارے پاس پانی ہے مگر ڈیمز نہیں یے پاکستان کو اگر کسی نے بچایا ہے تو یہ پانی ڈیمز اور زراعت ہوگی حکومت زراعت کی ترقی پرتوجہ دے رہی ہے ملک میں پندرہ لاکھ ٹیوب ویلز کو سولر انرجی پر لانے کے لیے لون دے رہے ہیں سولر انرجی پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے اگر ملک میں ایک کروڑ گھر سولر پر چلے گئے تو ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔