صوبائی وزیر عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت پنجاب میں مسلح گارڈز بھیج رہی ہے، جو الیکشن میں بے امنی پھیلانا چاہتے ہیں۔
اپنے بیان میں عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ مسلح گارڈز سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، جہاں اسلحہ برآمد ہوا، موقع پر گرفتاری ہو گی۔
عطاءاللّٰہ تارڑ نے کہا کہ کل ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ پی پی 168 میں پی ٹی آئی کے امیدوار نواز اعوان کی کارنر میٹنگ کے دوران گرفتار مسلح شخص فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبر پختونخوا کا اہلکار نکلا۔
اہل کار کا کہنا تھا کہ آئی جی فرنٹیئر کانسٹیبلری صلاح الدین محسود اور کے پی کے حکومت کی منظوری سے وہ لاہور آیا۔
پولیس نے مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر گزشتہ رات چھاپا مارا تھا، جہاں سے پانچ مسلح افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔