لوٹوں کے خلاف بیان دینے والے اور انہیں معاشرے کے ردِ عمل سے ڈرانے والے عمران خان نے خود دوسری جماعت کے سابق رہنما کو ٹکٹ دے دیا۔
منگل کو سابق وزیراعظم عمران خان نے بھکر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر لوٹوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور لوٹوں کو شکست دینے کا اعلان بھی کیا۔
عمران خان نے عملاً اپنی بات کی نفی کرتے ہوئے بھکر سے صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کا ٹکٹ اپنے کسی کارکن کو نہیں دیا، بلکہ دو ہزار اٹھارہ میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عرفان اللّٰہ نیازی کو دے دیا۔