• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک اور یوٹرن

سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک اور یو ٹرن لے لیا۔ سری لنکا کے جس صدر سے مہنگائی کم کرنے کے گرُ سیکھے تھے، اسی کو چور قرار دے دیا۔

لیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سری لنکا کا صدر جان بچا کر بھاگ رہا تھا، اسے ایئر پورٹ پر ہی روک لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے لندن محل کی طرح ان کے بھی امریکا میں محل ہیں، لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ چوری کا پیسا ہے۔

اس سے پہلے دورہ سری لنکا کے دوران عمران خان نے کہا تھا کہ سری لنکن صدر نے انہیں مہنگائی کم کرنے کے گُر بتائے ہیں جن پر وہ وطن واپس جا کر عمل کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید