اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پی ٹی آئی کی شکست کا پیشگی اعتراف ہے،عمران خان ووٹ چور ہیں، ووٹ کا محافظ بننے کی اداکاری نہ کریں، الیکشن کمیشن اصل میں فارن فنڈنگ کیس کی وجہ سےان کا نشانہ ہے، عمران خان ووٹ چور ہیں اور وہ ووٹ کا محافظ بننے کی اداکاری نہ کریں، عمران خان وزیر اعظم ہو کر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑاتے رہے جبکہ عمران خان اور ان کے وزرا نے بھی کھلم کھلا الیکشن کمیشن قوانین کی خلاف ورزی کی۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے حکومت میں بھی الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دیں اور آج بھی حملے کر رہے ہیں لیکن مسلم لیگ ن قانون، انتخابی ضابطوں اور الیکشن کمیشن کے احکامات کے آگے سر جھکاتی ہے۔