کراچی(اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کراچی بار سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ کرپٹ نظام اور کرپٹ لیڈرشپ کی وجہ سے ہمارے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے، کوئی ادارہ صحیح کام نہیں کررہا، لوگوں کو پتہ ہے کہ ان کا ٹیکس قومی خزانے میں شامل نہیں ہوگا بلکہ کرپشن کی نذر ہوجائے گا، پوری قوم آئی ایم ایف کی گروی ہوچکی ہے، ایک چھوٹا سا طبقہ ناجائز دولت کما کر امیر ترین ہوتا جارہا ہے اور لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، ایک طبقہ پیسہ کما کر باہر منتقل کررہا ہے اور ایک طبقہ پیسہ کما کر پاکستان منتقل کررہا ہے،پاناما لیکس سے متعلق پارلیمانی کمیٹی میں حکومتی سنجیدگی دکھائی نہیں دیتی وہ تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی پر گامزن ہے،ملک کی ترقی کے لیے کرپٹ نظام کو بدلنا ہوگا۔