• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی، ارسلان خالد مبینہ آڈیو لیک، اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس سماعت کیلئے مقرر

سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کی آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست پر پیشرفت ہوئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کی آڈیو لیک تحقیقات کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔

قائمقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق پیر کو کیس کی سماعت کریں گے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کی آڈیو لیک کی فارنزک تحقیقات کرے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کو عدالت بلا کر ویڈیو سے متعلق پوچھا جائے، آڈیو درست ثابت ہونے کی صورت میں دونوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

درخواست میں وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات، چیئرمین پیمرا، پی آئی ڈی، ایف آئی اے، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور اسٹیٹ بینک کو فریق بنایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید