• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان، اسد عمر کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میاں فیصل نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی رہنما اسد عمر کی جانب سے فیس بک اور ٹوئٹر پر لائیو سیشن کرنے پر ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم ختم ہوجانے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہے، اسد عمر اور عمران خان الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

 درخواست کے  متن میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خطاب کو روکے۔

 درخواست میں مزید کہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان اور اسد عمر کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

قومی خبریں سے مزید