• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ الیکشن سے دور رہے، قوم غنڈہ گردی برداشت نہیں کریگی، شیخ رشید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ الیکشن سے دور رہے، قوم غنڈہ گردی برداشت نہیں کریگی، اگر عمران خان کے ووٹر کا راستہ روکا گیا تو ایسی چنگاری نکلے گی جو سب کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی،گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب کے ضمنی انتخابات آزادانہ اور غیرجانبدارانہ ہوئے تو کوئی طاقت عمران خان کو نہیں ہرا سکے گی کیونکہ ہر سروے اور ہر گھر سے ایک ہی آواز آرہی ہے کہ کچھ بھی ہو جائے ووٹ عمران خان کا ہے لہذا سٹیبلشمنٹ کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آج آپ غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں ،الیکشن سے دور رہیں ، اس وقت قوم کا موڈ بتا رہا ہے کہ کسی قسم کی دھونس دھاندلی اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کرے گی، قوم عمران خان کو ووٹ دینا چاہتی ہے لہذا ان کا راستہ نہ روکا جائے ، شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے میرے خلاف اتنے جھوٹے کیسز بنائے ہیں کہ ہر روز نئی عدالت میں پیش ہونا پڑتا ہے لیکن مقدمات بنانے والے یاد رکھیں کہ میں گھرانے والا نہیں۔

ملک بھر سے سے مزید