• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: گدھ کو معدومی سے بچانے کیلئے افزائش نسل مرکز قائم کیا جائے گا

شمالی بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ گدھ کے تحفظ و بچاؤ کے حوالے سے دنیا کے پہلے مرکز کا گورکھ پور میں ستمبر کے اوائل میں افتتاح کریں گے۔

واضح رہے کہ یو پی سرکار کے اس پروجیکٹ کا مقصد گدھ کو معدومی سے بچا کر ان کی آبادی کو بڑھانے پر مبنی اقدامات کرنا ہے۔

اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ ریاستی حکومت گورکھ پور میں اس مردار خور پرندے کی افزائش نسل اور تحفظ کا مرکز تعمیر کرے گی۔

اس سلسلے میں ریاستی حکومت نے ایک اعشاریہ 06 کروڑ روپے (بھارتی روپے) کی رقم مختص کی ہے، جس سے گورکھ پور فاریسٹ ڈویژن کے علاقے فریندا، مہاراج گنج میں اس مرکز کی تعمیر کی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید