• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری ‘ رشتہ کے تنازع پر جلائی جانیوالی لڑکی دم توڑ گئی

مری (مانیٹرنگ ڈیسک) مری میں رشتہ کے تنازع پر جلائی جانے والی لڑکی اسپتال میں دم توڑ گئی ، ماریہ کو گزشتہ روز رشتہ کے تنازع پر آگ لگا کر گہری کھائی میں پھینک دیا گیا تھا ، اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ، پولیس نے لڑکی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے شوکت اور رفعت نامی افراد کو حراست میں لے لیا ہے ، ماریہ نے پولیس کو اپنے نزعی بیان میں کہا تھا کہ اس پر شوکت نے اپنے ساتھیوں سمیت حملہ کیا تھا اور اس کے بعد اسے آگ لگا کر کھائی میں پھینک دیا تھا ۔ ماریہ کی موت کے بعد مقدمے میں قتل کی دفعات بھی شامل کر لی گئی ہیں۔
تازہ ترین