• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی خان: مقامی افراد نے غیرملکی خاتون کو ہراسانی کا نشانہ بنا ڈالا

ڈیرہ غازی خان کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں مقامی افراد نے غیر ملکی خاتون کو ہراسانی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

پولیٹیکل اسسٹنٹ ٹرائبل ایریا کے مطابق خاتون کراچی سے لاہور پھر راجن پور اور فورٹ منرو گئی تھیں۔

پولیٹیکل اسسٹنٹ نے بتایا کہ خاتون نے جن لڑکوں پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا انہی کے گھر ٹھہری ہوئی تھیں۔

ملزمان غیر ملکی خاتون کو مہمان نوازی کرنے کے بہانے گھر لے گئے تھے۔

غیر ملکی خاتون سیاح کی شکایت پر دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

خاتون لاہور چلی گئی ہیں جبکہ ملزمان روپوش ہوچکے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید