صوابی(نمائندہ جنگ) ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔فضل حیات سکنہ اسماعیل آباد نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے محمد عاشق کو مبینہ طور پر اعجاز نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل تنازع اراضی بیان کی ہے۔ موضع زروبی میں دریائے سندھ میں نہاتےہوئے باچا لالا ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، لاش تاحال نہیں ملی ، دریں اثناء ٹوپی بازار میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے نجی کلینک میں تعینات میڈیکل ٹیکنیشن محمد اعجاز سکنہ منگل چائی گدون جاں بحق ہو گیاپولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔