• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی ممبرز پرویز الہٰی کو ووٹ نہیں دینگے: جاوید لطیف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی ممبران اسمبلی میں پرویز الہٰی کو ووٹ نہیں دیں گے۔

’جیو نیوز‘ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ مالیاتی اداروں سے ڈیل مکمل ہونے تک قبل از وقت انتخابات میں نہیں جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ریلیف لیتے جا رہے ہیں، یہ کل بھی لاڈلے تھے اور آج بھی لاڈلے ہیں۔

جاوید لطیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئی بھی ادارہ عمران خان کی کرپشن میں ہاتھ ڈالنے کے لیے تیار نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ عمران خان ججز اور جرنیلوں کی بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے کی بات کرتے ہیں، اگر کسی اور سیاستدان نے یہ بات کی ہو تو اُس کا حشر کردیا جاتا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اداروں کی توہین بھی کرتا ہے اور اسے پوچھنے والا بھی کوئی نہیں، آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے ابھی جماعت میں کسی نام پر بات نہیں ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید