سرگودھا (نامہ نگار)سعودی عرب کار حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی کی میت ان کے آبائی گائی گاؤں پہنچ گئی ۔جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق عرصہ 25سال سے زائد روز گار کے سلسلہ میں سرگودھا شہر بلاک 16کا رہائشی محمد خان جو دمام سے ریاض آتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوگیا تھا جس کی نعش سرگودھا پہنچ گئی اور اسے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔