سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا سپورٹس بورڈ کے افسران کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث ہاکی گراؤنڈ میلہ منڈی کیلئے 25 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ کو استعمال کئے بغیر ضائع ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ حکومت پنجاب میلہ منڈی گراؤنڈ سے ملحقہ ہاکی آسٹروٹرف کے ضروری کاموں کی مد میں 25لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ فراہم کی تھی جو کہ استعمال کئے بغیر ضائع ہوگئی۔ سپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ گرانٹ کو لیپس ہو نے سے بچا نے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔