• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے، فیصل کریم کنڈی

فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف زرداری کو جیل میں ڈالنے کی خواہش کر کے عمران خان نے شکست تسلیم کرلی۔

فیصل کنڈی نے کہا کہ گملے میں اگائی گئی پی ٹی آئی سکڑ رہی ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان کو خریدنے کے لیے 50 کروڑ تک کی پیشکش کی جارہی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ آج لاہور میں اسلام آباد کے سندھ ہاؤس کی ہارس ٹریڈنگ کی تاریخ دہرائی جارہی ہے، ارکان اسمبلی کو خریدنے کے پیچھے کرپشن پر این آر او لینے والے آصف زرداری کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کرپشن سے لوٹی رقم سے لوگوں کو خرید رہے ہیں، زرداری کو جیل میں ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید