• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے پاکستان آنے والے مسافروں کی کورونا سے متعلق سخت نگرانی کا فیصلہ

بھارت سے پاکستان آنے والے مسافروں کی کورونا سے متعلق سخت نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت صحت نے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کو ہدایات جاری کردیں۔ 

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے بھارت کے ساتھ تمام داخلی راستوں کی سخت نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں کورونا کے سب ویریئنٹ اومیکرون کے کیسز میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ واہگہ بارڈر اور کرتارپور پر سخت نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سے آنے والے مسافروں کی ہوائی اڈوں پر بھی سخت نگرانی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید