پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے اور سیاسی جماعتیں اگلے انتخابات کے فریم ورک پر مذاکرات شروع کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ذمے داری کا احساس کرنا ہو گا، زرداری سیاست کے دن گزر گئے ہیں عوام غیر اخلاقی سیاست کو مسترد کرتے ہیں۔