پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں غیر ضروری تاخیر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کچھ دیر میں ڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دینے جا رہے ہیں، اجلاس میں غیر ضروری تاخیر سپریم کورٹ کے واضح احکامات کی خلاف ورزی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وکلاء کو توہین عدالت کی کارروائی کے لیے کہہ دیا ہے، اب سے کچھ دیر بعد ڈپٹی اسپیکر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی جا رہی ہے۔