• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، وفاقی حکومت سے لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں رینجرز تعیناتی کی درخواست

لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کردی ہے ۔محکمہ داخلہ پنجاب نے یہ فیصلہ آئی جی پنجاب کی طرف سے امن عامہ کی صورتحال خراب ہونے کے پیش نظر بھیجے جانے والے خط کے بعد کیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حالیہ سیاسی صورتحال اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے رینجرز فوری طور پر تعینات کی جائے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے لاہور میں رینجرز کی 4کمپنیاں (480 افسر و جوان) جبکہ ملتان اور راولپنڈی میں 3،3کمپنیاں تعینات کرنے کے لئے خط لکھا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید