انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد دورۂ پاکستان کے بعد روانہ ہوگیا، انگلینڈ کے چار رکنی وفد نے لاہور، ملتان، اسلام آباد اور کراچی کا دورہ کیا۔
وفد کو چار وینیوز سے متعلق سیکیورٹی اداروں نے بریفنگ دیں، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے وفد نے ہوٹلز اور اسٹیڈیمز میں انتظامات کا جائزہ لیا۔
سیکیورٹی وفد نے پاکستان میں انتظامات کو اطمینان بخش قراد دے دیا، اب انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد بورڈ حکام کو رپورٹ پیش کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان اگست کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔
واضح رہے کہ انگلش ٹیم رواں سال 7 ٹی ٹوئنٹی میچز اور بعد میں 3 ٹیسٹ میچز کے لیےپاکستان آئے گی۔