• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی عدالت کا دعا زہرا کو کراچی بھجوانے کا حکم

فوٹو فائل
فوٹو فائل

لاہور کی مقامی عدالت نے پسند کی شادی رچانے والی لڑکی دعا زہرا کو کراچی بھجوانے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ اسے  بحفاظت جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کراچی کی عدالت میں پیش کیا جائے۔

لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے کراچی پولیس کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ دعا زہرا کی جان کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں اور کراچی کی عدالت میں پیشی سے قبل کسی فریق کو اس سے ملاقات نہیں کرنے دی جائے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ دعا کے تحفظ اور عدالت میں پیشی کی ذمہ داری انسپکٹر محمد علی اور اہلکار عزیزہ سلطانہ کی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی کے حکم پر پولیس نے دعا زہرا کی حوالگی کی درخواست دائر کی، سندھ ہائیکورٹ بھی اسے پیش کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید