مردان (نمائندہ جنگ) شہری علاقہ مصری آباد میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ اورلوہے کے سلاخوں کے پے درپے وار سے دوخواتین اوربچے سمیت 4افراد زخمی ہوگئے گذشتہ درمیانی شب تھانہ ہوتی کے علاقہ مصری آباد میں مبینہ ملزمان میرزمان نے اپنے بیٹوں عباس او رارقم کے ہمراہ بھائی کے گھر کا دروازہ کٹھکٹایااور جونہی اندر داخل ہوگئے لوہے کے سلاخوں لڑائی مارکٹائی شروع کردی جس کی زد میں آکرخیر اللہ اس کا دس سالہ بھائی نوراللہ والدہ اور بھابھی زخمی ہوگئے مجروحین کے مطابق ملزمان نے اسلحہ آتشین سے بھی فائرنگ کی دریں اثناء شیر آباد اسد خان ولد معفرت شاہ حجرے جارہاتھاکہ نامعلوم افراد فائرنگ سے زخمی ہوگیا جبکہ مایار کے مقبرے سے تیمور ولد یوسف خان نامی نوجوان زخمی حالت میں پولیس کو ملاہے دونوں واقعات کے محرکات کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکاپولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔