لاہور (جنگ نیوز) وفاقی حکومت نے امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر لاہور اور راولپنڈی میں رینجرز تعینات کردی۔ رپورٹ کے مطابق کے مطابق پنجاب حکومت کی سفارش پر وفاقی حکومت نے 2اضلاع میں رینجرز تعینات کردی ، لاہور اور راولپنڈی میں4ہزار رینجرزجوان تعینات کئے گئے ہیں۔پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے اسلیے رینجرزتعینات کی گئی ہے۔گذشتہ روز پنجاب حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے رینجرز تعیناتی کی درخواست کی تھی۔