• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف سماعت، سپریم کورٹ کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران حکومت نے سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں اینٹی رائٹس فورس بھی تعینات کرنے کا امکان ہے، اینٹی رائٹس فورس ڈنڈوں اور آنسو گیس گنز سے لیس ہوگی۔

حکومت نے سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سیکیورٹی بڑھادی، کل کسی صورت سیاسی کارکنوں کو سپریم کورٹ تک رسائی نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں داخلہ آفس کارڈ کی بنیاد پر ہی دیا جائے گا، ریڈ زون میں قیدی وین اور واٹر کینن گاڑی بھی رکھنے پر غور کیا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید