حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی آج (جمعرات کو) حیدرآبادہائی کورٹ بار میں وکلاء سے خطاب کرینگے۔ حیدرآباد ہائی کورٹ بار کے صدر ایاز تینو کے اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ ہائی کورٹ بار کی دعوت پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما آج ہائی کورٹ بار میں وکلا سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرخطاب کرینگے۔