گجرات (نمائندہ جنگ) جامعہ گجرات کی فیکلٹی برائے انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام دو روزہ پہلی عالمی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کا آغازقائد اعظم لائبریری آڈیٹوریم میں ہو گیا، عالمی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند تھے، ایمرجنگ ٹیکنالوجیز پر عالمی کانفرنس کے موضوعات ویسٹ واٹر پراسیسنگ اور توانائی کے متبادل ذرائع تھا،پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ سائنسی و تکنیکی ترقی قوم کی معاشی خوشحالی کی ضامن ہے۔