گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)خصوصی عدالت برائے انسدا ددہشت گردی نمبر2کی جج بشریٰ زمان نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ سرکاری عمارتوں کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی میں گرفتار داعش کے سرگرم کارکن فیصل بابر کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ،ملزم کو سی ٹی ڈی پولیس نے 31مئی کی شب شیخوپورہ موڑ منی اسٹیڈیم کے قریب سے گرفتار کیا تھا ۔