کراچی (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری کی اچانک دبئی روانگی کے معاملے پران کی صاحبزادی بختاور بھٹونے وجہ بیان کردی ہے۔ بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ آصف زرداری اگر 11سال جیل سے نہیں بھاگے تو اب کیوں بھاگیں گے؟زرداری نے ہر دور حکومت میں عدالتوں کا سامنا کیا، ڈکٹیٹرز کا بھی سامنا کیا لیکن آصف زرداری ملک سے بھاگے نہیں۔
بختاور بھٹو نے بتایا کہ ایک نانا کے طور پر آصف زرداری اپنے نواسے کا پہلا جنم دن اور وقت ساتھ گزارنے کے لیے یہاں دبئی پہنچے ہیں۔زرداری کا یہ وزٹ پچھلے مہینے طبی وجوہات کے باعث نہیں ہوسکا تھا۔