• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: پیرا میڈیکل سٹاف یونین اور ینگ نرسز ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف یونین اور ینگ نرسز ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اقبال بڈانی منعقد ہوا۔اجلاس میں ینگ نرسز کی صدر فرزانہ باری،جنرل سیکرٹری عذرا روز،پیرامیڈیکس بی وی ہسپتال کے ضلعی صدر ملک محمد اکرم جنرل سیکرٹری چوہدری یو نس جٹ،قائد اعظم میڈیکل کا لج کے صدر خادم حسین،جنرل سیکرٹری سید اکرم طاہر،سول ہسپتال کے صدر محمد خلیل جنرل سیکرٹری محمد ایاز،چیئر مین محمد مدنی سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی طرح پنجاب میں بھی پیرامیڈیکس اور نرسوں کو سپیشل پروفیشنل الاؤنس دیا جائے
تازہ ترین