• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: دو دن کی بندش کے بعد گرین لائن بس سروس بحال

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں دو دن کی بندش کے بعد گرین لائن بس سروس بحال کردی گئی ہے۔

ترجمان بی آر ٹی ایس کے مطابق گرین لائن بس سروس کا آپریشن مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحالی کے عمل میں سامان کے ساتھ ساتھ مسافروں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کی بارش کے بعد گرین لائن بس سروس کے بیشتر اسٹیشن اور کافی ٹریک زیر آب آ گیا تھا۔

اس تمام تر صورتحال کے بعد بس سروس اتوار کو قبل از وقت جبکہ پیر کو پورا دن بند رہی، تاہم گرین لائن بس سروس کی بحالی کا کام آج صبح شروع کیا گیا۔

ترجمان بی آر ٹی ایس کا کہنا تھا کہ گرین لائن بس سروس اب مکمل طور پر فعال اور محفوظ ہے۔

قومی خبریں سے مزید