• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ڈیفنس فیز 5 سے خاتون کو گاڑی سمیت اغوا کرنے کی کوشش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں نامعلوم اغوا کاروں نے خاتون کو گاڑی سمیت اغوا کرنے کی کوشش کی، تاہم خاتون بچ گئیں۔

واقعے کی سی سی ٹی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، خاتون کچھ دور جاکر جان بچانے میں کامیاب رہی۔

لاہور پولیس کے مطابق خاتون دفتر سے نکل کر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی تو اغوا کار گاڑی میں پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق خاتون گاڑی اسٹارٹ کرنے لگی تو ایک اغوا کار پچھلی سیٹھ پر بیٹھ گیا، خاتون باہر نکلنے لگی تو دوسرا اغوا کار انہیں دھکیل کر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گیا۔

پولیس کے مطابق اغوا کار نے زبردستی خاتون کو دوسری سیٹ پر منتقل کیا، جہاں سے تھوڑی دیر بعد وہ جان بچانے میں کامیاب رہی۔

لاہور پولیس نے خاتون سے گاڑی چھیننے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا لیکن خاتون کے اغوا کی دفعات شامل نہیں کی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید