چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نےبھی اسلام آباد کے چڑیا گھر میں موجود ہاتھی ’کاون‘ کو بیڑیوں سے آزاد کرانے کے لیےآواز اٹھا دی۔ وزیر مملکت کیڈ سے کہا کہ جانوروں پر تو رحم کریں ۔
سینیٹ اجلاس کےدوران وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری سےکہا کہ اسلام آباد کےچڑیا گھر میں ہاتھی زنجیروں میں جکڑا ہے، یہ ظلم ہے، ایسا نہ کریں ، شیلٹر بھی نہیں، گرمی میں بے حال ہے ۔ معاملہ عالمی سطح پر اٹھالیکن انتظامیہ نے کچھ نہیں کیا۔ کم از کم جانوروں پر تو رحم کریں۔
جواب میں وزیر مملکت کیڈ نے اعتراف کیا کہ چڑیا گھر میں ہاتھی اور دیگر جانوروں کی حالت خراب ہے، انہوں نے بتایاکہ چڑیا گھر کو آوٹ سورس کر رہے ہیں تاکہ جانوروں کی حالت بہتر ہو سکے۔
شہری بھی ہمیشہ کی طرح کاون کےساتھ کھڑے ہیں۔ جیسے کاون کو بھی چیئرمین سینیٹ کی بات کسی نے پہنچا دی ہےاور وہ بھی خوشی سے جھوم اٹھا ہے۔چند سال قبل کاون انتظامیہ کی غفلت سے اپنی ساتھی سہیلی کو کھو بیٹھا تھا۔