سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اجلاس میں ججوں کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن اجلاس پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
کراچی میں منعقدہ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اجلاس نے 28 جولائی کو عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری پر سنیارٹی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ میں ججوں کی تعیناتی کا طریقہ کار شفاف ہونا چاہیے۔