تحریک انصاف کے رہنما اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان نے کہا ہے کہ ہم خیال ججز کے بینچ بنا کر مقدمات سنے گئے تو ادارے کو نقصان پہنچے گا۔
حامد خان نے جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز کے تقرر کے لیے جوڈیشل کمیشن میں آج 4-5 کی اکثریت سے چیف جسٹس کے تجویز کردہ نام مسترد کردیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس سے توقع نہیں کرتے کہ وہ بیان دیں گے جو وہاں نہیں ہوا، ووٹنگ ہونے کے بعد اجلاس کو مؤخر ہونا نہیں کہا جاسکتا۔