پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا ہے جس میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔
لاہور میں ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اور شاہ محمود قریشی نے کی جس میں تحریکِ انصاف کے اسپیکر کے امیدوار سبطین خان بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں اسد عمر، عثمان بزدار، محمود الرشید، مراد راس اور دیگر بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارلیمانی پارٹی نے اسپیکر کے انتخاب کے لیے حکمتِ عملی پر غور کیا۔
اجلاس کے دوران حکومتی ارکانِ اسمبلی کو الیکشن کے طریقہ کار پر بریفنگ بھی دی گئی۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اکثریت ہمارے ساتھ ہے، سبطین خان ہی جیتیں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ ہمیں اپنے ساتھیوں پر اعتماد ہے، ہمیں فتح ملے گی۔