بلوچستان اسمبلی میں پنجگور میں مسلح افراد کے بینکوں کو لوٹنے کی بازگشت سنائی دی۔
ایم پی اے رحمت بلوچ نے کہا کہ پنجگور میں مسلح افراد نے بینکوں کو لوٹا ہے، بتایا جائے کہ موجودہ صورتِ حال میں وہاں ڈی پی او اور پولیس کیا کر رہی ہے؟
اس پر وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے جواب دیا کہ پنجگور میں مسلح افراد کسٹمر بن کر آئے تھے ،انہوں نے 20 منٹ کارروائی کی، جس میں 1 اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کارروائی پر وہ فرار ہو گئے، میں رکنِ اسمبلی کو اس واقعے کی مزید تفصیلات بتا دوں گا۔
دورانِ اجلاس سوشل میڈیا پر ارکانِ اسمبلی کی کردار کشی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی جبکہ محکمۂ محنت سے متعلق سوالات متعلقہ صوبائی وزیر کی عدم موجودگی کے باعث مؤخر کیے گئے۔