کراچی( پ ر) سپر ہائی وے رحیم ویو کراچی کے سیاسی و سماجی رہنما اسلام الدین ہنزائی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ1988 میں ضیا الحق کے دور حکومت میں گلگت بلتستان پر ہونے والے وحشیانہ حملے کی تحقیقات کرائی جائے، اس کیس کو قومی ایکشن پلان میں شامل کیا جائے اور اس سانحہ کے ذمہ داران اور قاتلوں کو عبرتناک سزائیں دی جائیںجس میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔