• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، بچیوں سے زیادتی، قتل کے ملزم کا عدالت میں اعتراف جرم، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

پشاور(نیوزرپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ پشاور ثناء اللہ نے3معصوم بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے ، دو کو قتل کرنے کے الزام میں ملوث ملزم سہیل عرف ملنگ کو 14دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ ملزم نےعدالت کے سامنے اعتراف جرم کرلیا ۔ گزشتہ روز ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کے خاتمے پر سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا ، استغا ثہ کے مطابق ملزم نے پشاور کینٹ کے علاقے میں مختلف جگہوں پر تین کم سن بچیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا یا ،دو کوقتل کیا پولیس کے مطابق ملزم نے تین جولائی کو ریلوے کالونی میں دس سالہ بچی کو جنسی تشدد کے بعد قتل کیا ، دس جولائی کو بھی گلبرگ میں دوسری بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا کر مار ڈالاجبکہ 17 جولائی کو پشاور کالی باڑی میں تیسری بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ، ملزم نے جنسی تشدد کے تین واقعات میں دو بچیوں کو قتل کیا ملزم نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کرلیا ،عدالت نے ملزم کابیان ریکارڈ کر نے کے بعد 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔