لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں کہ پاکستانیوں کو غلیظ گالیوں سے نواز کر کن غیر ملکی آقائوں کو خوش کر کے پیغام دیا گیا؟،عمران خان نے ایسی تقریب میں شرکت کی جس میں پشاور اور فیصل آباد کے شہریوں کو غلیظ گالیوں سے منسوب کیا گیا۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ کیا عمران اور انکے ساتھیوں میں اتنی اخلاقی جرات ہے وہ ڈالروں کے عوض گالیوں سے بھی پاکستانی قوم کو آگاہ کریں۔گالیاں تقریب کے منتظم عارف نقوی نے پشاور اور فیصل آباد کے ناموں کے لیے تجویز دی۔